کاروار:15/ مارچ (ایس اؤنیوز) اصول و ضوابط کی لاپرواہی اور قانون کی خلاف ورزی کرکے کی جانے والی تجارت اور نامناسب لین دین کی وجہ سے فریب کھائے ہوئے یا پھر ظلم کا شکار ہونے والے گاہکوں کو معاوضہ پانے کا پورا حق حاصل ہے۔ اس بات کا اظہار دیویکر ڈگری کالج کے پرنسپال ڈاکٹر بی ایچ نایک نےکیا ۔
وہ یہاں جمعرات کو دیویکر کامرس ڈگری کالج میں گاہکوں کے قومی دن کی مناسبت سےمنعقدہ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ زندگی اور جائیداد کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کی فروخت کاری کے خلاف تحفظ حاصل کرنے ، اشیاء کا معیار، فائدہ مند ہونے کی شرح اور نرخ کے متعلق معلومات حاصل کرنا گاہکوں کا حق ہے اور انہیں اس کا شعور بھی ہونا چاہئے۔ گاہک قانون کے مطابق گاہکوں کو تمام حقوق فراہم کئے گئے ہیں، اس کے متعلق بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ گاہکوں کی بیداری کے متعلق کالج کے پروفیسر ڈاکٹر کیشوؤ بھٹ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کنزویومر کورٹ کو شکایت دینے والے بہت ہی کم ہیں۔ شکایت درج کرکے کہاں چکر کاٹتے پھریں اسی خیال سے راضی ہونے والے گاہک بہت ہیں غالباً قانونی شعور کی کمی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے گاہکوں کی عدالت میں شکایتوں کو متعینہ وقت میں جلدی حل کرنے کی بات کہی۔